منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث 22 افراد گرفتار

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب اسٹیٹ سیکیورٹی پریزیڈنسی کے ایک سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور مصلحت اور مفاد عامہ کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ایک قطری باشندے سمیت 22 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ حکام نے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کے دوران رائے عامہ کو گمراہ کرنے، جذبات کو مشتعل کرنے، ریاست، قانون اور نظام کے خلاف اشتعال پھیلانے کی سرگرمیوں میں

ملوث ایک قطری اور دیگر اکیس مقامی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی حکام حراست میں لیے گئے افراد کی اصلیت اور ان کے مختلف گروپوں کے ساتھ روابط کی چھان بین کر رہے ہیں۔اسٹیٹ پریزیڈینسی کی جانب سے خبردار کیا گیا گیا ہے کہ ملک دشمنی پر مبنی کسی بھی سازش کو بری طرح ناکام بنایا جائے گا۔ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے خلاف سرگرم عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…