بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کی پابندیاں،پاکستانیوں کے لیے امریکی ویزوں میں 26فیصدکمی

datetime 30  ستمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی)معروف امریکی آن لائن میگزین پولیٹیکو نے بتایاہے کہ امریکی صدر کی سخت ویزا پالیسی کے اعلان کے بعد پاکستان بھی ان اسلامی ممالک میں شامل ہوگیاہے جن کے شہریوں کو امریکی ویزوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے رواں سال کے اوائل میں ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، شام ، یمن اور سوڈان کے

شہریوں پر سفری پابندی عائد کی تھی تاہم بعد میں عراق اور سوڈان کو فہرست سے خارج کرکے افریقی ملک چاڈ، شمالی کوریا اور وینزویلا کو شامل کیا گیا تھا۔پاکستان ان ممالک میں شامل نہیں تھا جن پر امریکا کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں لیکن شہریوں کو ویزے کے اجرا میں واضح کمی آئی ہے۔امریکی آن لائن میگزین کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر 6 ممالک پر لگنے والی پابندی کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال 2016 کے مقابلے میں رواں سال 44 فیصد کی کمی آئی جن میں نمایاں ترین شام اور یمن کے شہری تھے۔ٹرمپ کی سفری پابندی کی زد میں آنے عرب ممالک سے 16 فیصد کمی آئی جبکہ مسلم اکثریت رکھنے والے 50 ممالک کے شہریوں کو ویزے کی کمی 8 فیصد تک گر گئی لیکن دلچسپ بات یہ ہے مجموعی طور پر ویزے جاری کرنے کی تعداد بدستور برقرار رہی اور کوئی تبدیلی نہیں آئی۔پولیٹیکو کے مطابق ایران کے لیے جاری ہونے والے ویزوں کی تعداد میں گزشتہ سال مارچ 2016 سے اگست 2016 کے مقابلے میں رواں سال مارچ سے اگست تک 37 فیصد کمی آئی۔صومالیہ کے شہریوں کے لیے جاری ہونے والے ویزوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد کمی رپورٹ کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…