اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

9 محرم الحرام ہمسایہ ملک میں زوردار دھماکہ 10 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) کابل میں امام بارگاہ کے باہر خودکش دھماکے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے،بعدازاں افغان سکیورٹی فورسز نے دھماکے کے مقام کے قریب سے دوسرے خودکش بم حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے بارودی جیکٹ کو ابھی دھماکے سے نہیں اْڑایا تھا۔

ادھرطالبان کے ایک ترجمان نے باغی گروپ کی جانب سے اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْس کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ بم حملہ آور نے بھیڑوں کا چرواہا بن کر دارالحکومت کے قلعہ فتح اللہ علاقے میں لوگوں سے کھچا کھچ بھری تنصیب کے اندر داخل ہوا، جب پولیس کے ایک محافظ نے اْسے روکا اور گولی ماری؛ جس پر حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد کو بھک سے اْڑا دیا۔ اْس وقت نماز ادا کرنے کے بعد عبادت گزار باہر نکل رہے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ اس زوردار دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی تعداد سرکاری اعداد سے کہیں زیادہ ہے، جس میں بچے بھی زد میں آئے۔مقامی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے دھماکے کے مقام کے قریب سے دوسرے خودکش بم حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے بارودی جیکٹ کو ابھی دھماکے نہیں اْڑا تھا۔ادھرصدر اشرف غنی نے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حرکات افغانوں کو منقسم کرنے میں ناکام رہیں گی۔طالبان کے ایک ترجمان نے باغی گروپ کی جانب سے اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اْس کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…