پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جرمن فوج کی اپنی صفوں میں انتہاپسند موجود ہیں،حکومت کا انکشاف

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمن وزارت دفاع نے کہاہے کہ ملکی ملٹری کاؤنٹر انٹیلی جنس ادارہ اس وقت دائیں بازو کے انتہا پسندوں سے متعلق تین سو اکانوے کیسز میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ فوجی ’کسی بھی وقت پھٹ جانے والے بم‘ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن فوج میں دائیں بازو کے انتہاپسندوں اور نازیوں کے

ہمدرد فوجیوں سے متعلق تحققیات میں وسعت پیدا ہوتی جا رہی ہے اور حقائق منظر عام پر لائے جا رہے ہیں۔ملک میں ملٹری کاؤنٹر انٹیلی جنس سروس ( ایم اے ڈی) نے 2017میں دائیں بازو کی انتہاپسندی سے متعلق دو سو چھیاسی نئے کیس ریکارڈ کیے ۔ ملٹری کاؤنٹر انٹیلی جنس ایجنسی رواں برس کے آغاز پر بھی دو سو پچھہتر ایسے کیسز کے بارے میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے

تھی۔ فنکے میڈیا گروپ کے مطابق یہ رپورٹ وزارت دفاع کی طرف سے پارلیمانی انکوائری کے جواب میں پیش کی گئی ہے۔ ابھی تک نہ تو جرمن وزارت دفاع اور نہ ہی ملکی فوج نے اس حوالے سے باقاعدہ کوئی بیان جاری کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…