اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں گدھوں کے گوشت کی خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں اور چند دن قبل گجرات کے نواحی علاقے کنجاہ سے بھی ذبح شدہ 70گدھوں کی کھال اتری لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ مگر اب بھارت سے خبر ہے کہ بھارت میں کتے کے گوشت سے بنی بریانی کی فروخت عروج پر ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اورنگ آباد شہر میں ’کتا بریانی‘ فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی
تنظیم ینیمل رائٹس کیلئے کام کرنے والی خاتون مہر متھررانی نے عوام کو اس خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے میونسپلٹی میں اس گھنائونے کاروبار کی شکایت درج کرادی ہے۔ درخواست میں مہر متھرنے انکشاف کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اورنگ آباد شہر سے بڑی تعداد میں کتوں کے سر ملنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ان کا باقی جسم غائب ہوتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کتوں کی اموات میں وہ ریسٹورنٹ ملوث ہیں جہاں مبینہ طور پر کم قیمت پر بریانی کو گاہکوں کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔