جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

انٹرپول نے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کرتے ہوئے رکنیت دیدی، اسرائیل فلسطین دشمنی میں انٹرپول پر چڑھ دوڑا

datetime 28  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی) انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن یعنی انٹرپول نے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کرتے ہوئے رکنیت دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرپول کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے انٹرپول کے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین اور جزائر سلیمان کی رکنیت کی درخواست کو دوتہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا

اور اب تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد 192 ہوگئی ہے۔اسرائیل جو کہ خود بھی انٹرپول کا رکن ہے فلسطین کی شمولیت کے سخت خلاف تھا اور اس نے ہر ممکن کوشش کی کہ اس سال بھی فلسطین کی رکنیت کی درخواست پر ووٹنگ نہ ہو جب کہ گزشتہ برس انڈونیشیا میں بھی فلسطین کی درخواست پر ووٹنگ کو موخر کردیا گیا تھا۔اسرائیل کا موقف ہے کہ فلسطین ایک علیحدہ ریاست نہیں ہے اس لیے اسے انٹرپول سمیت کسی بھی بین الاقوامی ادارے کا رکن بننے کا حق حاصل نہیں۔ اسرائیلی وزیرخارجہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے چین میں ہونے والی ووٹنگ رکوانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن ناکام رہے۔اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انٹرپول کی رکنیت حاصل کرکے فلسطین نے باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے حالیہ ملاقات میں اس معاملے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ادھر فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض الملکی نے کہا کہ انٹرپول کے رکن ممالک کی اکثریت نے فلسطین کے حق میں ووٹ دیے اور وہ ان کے مشکور ہیں۔یاد رہے کہ 2012 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھی فلسطین کو غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ دے دیا تھا جس کے بعد فلسطین کے دیگر عالمی اداروں کا رکن بننے کی راہیں ہموار ہوگئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…