پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرپشن الزامات پر سابق وزیراعظم کو پانچ برس کی قید سنادی گئی

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کو فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں پانچ برس قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کو فرائض میں غفلت کا مجرم ٹھہراتے ہوئے ان کی غیر موجودگی میں انہیں پانچ برس قید کی سزا سنائی۔ شیناوترا پر الزام تھا کہ انہوں نے چاول پر سبسڈی کی اسکیم میں ہونے والی بدعنوانی کو روکنے کی کوشش نہیں کی

۔سپریم کورٹ کے 9 ججز کو شیناوترا کو دی جانے والی سزا کی تفصیلات پڑھ کر سنانے میں 4 گھنٹے لگے۔ ججز نے کہا کہ شیناوترا پر لگائے جانے والے الزامات درست ثابت ہوئے ہیں اور انہیں پانچ برس قید کی سزا سنائی جاتی ہے جو معطل نہیں ہوگی۔ تھائی لینڈ میں فرائض میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر زیادہ سے زیادہ 10 برس قید کی سزا ہے تاہم ججز نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے شیناوترا کو 5 برس قید کی سزا کیوں سنائی۔ینگ لک شیناوترا نے عدالتی کارروائیوں میں شرکت نہیں کی تھی اور ان کے بارے میں یہ اطلاعات ہیں کہ وہ دبئی فرار ہوچکی ہیں۔ انہیں 25 اگست کو عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم وہ عدالت آنے کے بجائے ملک سے فرار ہوگئی تھیں۔ شیناوترا اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتی ہیں۔یاد رہے کہ ینگ لک شیناوترا کی حکومت کا تختہ 2014 میں فوج نے الٹ دیا تھا اور اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سابق وزیراعظم پر کرپشن کے مقدمات قائم کیے گئے تھے۔پچاس سالہ شیناواترا ابھی ایک مہینہ قبل ہی نظر بندی کے دوران ملک سے فرار ہو چکی ہیں۔ وہ اپنے اوپر عائد کیے جانے والے بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…