ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چودھراہٹ کو خطرہ ہے، بھارت کو پاک چین تعلقات کی گہرائی ہضم نہیں ہو رہی، اگر بھارت عقل مند ہوتا تو۔۔۔ چینی گلوبل ٹائمز کی حیران کن جائزہ رپورٹ

datetime 27  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)پاکستان کے خلاف بھارتی ہرزہ رسائی بھارتی تعصب سے زیادہ کچھ نہیں ہے، بھارتی بیانات ہی بھارت کے لئے پریشان کن ہیں،بھارت میں بڑھتی قوم پرستی ہی بھارتی نعرے پہلے ایک ہندوستان کی نفی کرتی ہے، سوال یہ ہے کہ دہشت گردی برآمد کر کے پاکستان کیا فائدہ حاصل کر سکتا ہے بھارت اس پر روشنی ڈالنے سے قاصر ہے، بھارت کو پاک چین تعلقات کی گہرائی ہضم نہیں ہو رہی، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چین پاکستان سے ملکر اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک سے مل کرمکمل کر رہا ہے

جس سے بھارت کی علاقائی چودھراہٹ کو خطرہ ہے، اگر بھارت عقلمند ہوتا تو وہ چین اور پاکستان کا دوست اور سٹریٹیجک شراکت دار ہوتا،بھارت امریکہ کی طرح صرف اپنے مفادات کو عزیز رکھتا ہے، معروف چینی روز نامہ گلوبل ٹائمز نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی ہرزہ رسائی بھارتی تعصب سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ بھارت پاکستان مخالف بیانات دے کر بعد میں خود پریشان ہوتا رہتا ہے کہ اب ثابت کیسے کیا جائے اور ثبوت بھارت کے پاس ہوتا نہیں۔اصل میں بھارت میں گذشتہ چند برسوں سے بڑھتی ہندو قوم پرستی ہی بھارت کے اس نعرے کی نفی کرتی دکھائی دیتی ہے کہ بھارت میں مخلوط مذاہب اور اقوم پرامن زندگی گذار رہے ہیں۔اخبار کہتا ہے کہ بھارت کہتا ہے کہ پاکستان دہشت گردی برآمد کر رہا ہے اور ریاستی دہشت گردی کو پروان چڑھا رہا ہے اگر یہ بھارتی موقف تسلیم بھی کر لیا جائے کہ پاکستان ایک برا ملک ہے لیکن جب بھارت سے پوچھا جاتا ہے کہ اس سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوتا ہے تو بھارت کے پاس کوئی واضح توجیہہ نہیں ہوتی جس سے اس کے مؤقف پر یقین کرنے کو کوئی بھی ملک تیار نہیں ہوتا سوائے مخاصمت میں۔ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو چین پاکستان کی گہری دوستی پر بھی اعتراض ہے اور چین کے خلاف بھی بھارتی رویہ افسوسناک ہے ۔

بھارت خطے پر اپنی چودھراہٹ کا خواہاں ہے لیکن اس کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ رپورٹ میں شسما سوراج کے بیان کے حوالے سے لکھا کہ اگر بھارت کونسا آئی ٹی کی سپر پاور ہے اور آبادی کے تناسب سے دیکھا جائے تو بھارتڈاکٹرز اور انجینئرز کی پیداوار بہت سے ملکوں سے پیچھے جو تعداد اور صلاحیت کے حامل ڈاکٹرز اور انجینئرز پیدا کر رہے ہیں۔ بیلٹ اینڈروڈ منصوبہ کی بھی بھارت مخالفت کرتا ہے کیونکہ اس سے جنوبی ایشیا کے ممالک باہمی شراکت کے ذریعے غیر محسوس انداز میں بھارت کے اثر سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں جس سے بھارت کی علاقائی چودھراہٹ کا خاتمہ ہوتا دکھائی دیتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر بھارت ذرا سی عقلمندی کا مظاہرہ کرتا تو مخاصمت اور مخالفت کی بجائے پاکستان اور چین کا نہ صرف دوست بلکہ سٹریٹیجک شراکت دار ہوتا۔ بھارتی بیانات اور بھارتی سوچ اس بات کی غماز ہیں کہ بھارت امریکہ کی طرح صرف اور صرف اپنا مفاد عزیز رکھتا ہے ۔ بھارت کو خودساختہ سپر پاور کی سوچ سے باہر آنا ہو گا اگر بھارت علاقعے میں امن امان اور استحکام کا حامی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…