قاہرہ(این این آئی)مصر کی نصف ٹن وزنی خاتون جو موٹاپے کی بیماری کے باعث دو روز قبل متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی کے برجیل اسپتال میں انتقال کرگئی تھی کا جسد خاکی اس کے آبائی شہراسکندریہ پہنچا دیا گیا ہے جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق مرحومہ ایمان عبدالعاطی کا جسد خاکی امارات کی فضائی کمپنی ’الاتحاد ایئرلائن‘ کے ایک
خصوصی طیارے کی مدد سے قاہرہ لایا گیا جہاں ایمان کے اہل خانہ اور دیگر اقارب نے اس کا جسد خاکی وصول کیا۔بعد ازاں میت ایک گاڑی پر رکھ کر اسکندریہ پہنچائی گئی۔ اسکندریہ میں شاہراہ امام المسجد پر بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے، جہاں میت کو گاڑی سے اتارے بغیر ہی اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس دوران اس کی قبر تیار کرلی گئی تھی۔ نماز جنازہ کی ادائی کے
فوری بعد اسے سپرد خاک کردیا گیا۔