جنیوا (این این آئی)جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ سی آر) کے 36ویں اجلاس کے دوران میٹرو بسوں اور ٹرامز پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر توجہ دینے اور بھارتی ریاستوں تریپورا، ناگالینڈ اور مَنی پور کی آزادی کے حق میں پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے۔سرکاری ٹی وی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ان پوسٹرز والی میٹرو بسوں اور ٹرامز کی تصاویر شائع کی گئیں۔ان پوسٹرز میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر توجہ دینے
اور بھارتی ریاستوں تریپورا، ناگالینڈ اور مَنی پور کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔بھارتی میڈیا نے بھارتی ریاستوں تریپورا، ناگالینڈ اور مَنی پور کی آزادی سے متعلق اشتہاری مہم پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ا ور سوئٹزرلینڈ حکومت سے رابطے کا مطالبہ کیاگیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل سوئٹز ر لینڈ میں بھارتی ایما پر بلوچستان کی آزادی سے متعلق اشتہاری مہم چلائی گئی تھی بعد ازاں وزیرداخلہ بلوچستان کو سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ نے اس مسئلے پر فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔