منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پنجاب لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے دستاویزی رپورٹ کا سوشل میڈیا پر چرچہ، ورلڈ بنک ساؤتھ ایشیاء بھی پنجاب لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم پروگرام کے گن گانے لگا

datetime 26  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ بنک ساوئتھ ایشیاء کی جانب سے پنجاب لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ کو سوشل میڈیا پر شائع کر دیا گیا ہے ، ورلڈ بنک نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیہاتی علاقہ جات میں لینڈ ریکارڈ کے حوالے سے جو کام دو ماہ میں کیا جاتا ہے اب صرف پچاس منٹ کے محدود وقت میں ہوجاتا ہے جو قابل تعریف بھی ہے اوردنیا کے لئے قابل تقلید بھی ،بلاشبہ اِس کا سہرا وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے سر ہے،جنہوں نے اپنے ویژن کے مطابق اِس منصوبے کے انتہائی محدود وقت میں اپنے نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک دستاویزی ویڈیو کلپ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں زمین اور مکان بہت سے لوگوں کے لئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں، اِس سرمائے کوخوشگوار زندگی گزارنے کیلئے کسان اور چھوٹے کاروبارکے مالکان اپنی آمدن میں بہت اہم تصور کرتے ہیں، دنیا کی کل آباد ی کا صرف تیس فیصدحصہ ایسا ہے جس کی زمین قانونی طور پر رجسٹرڈ ہے۔ایڈیارڈو منصور،ڈائریکٹر لینڈ اینڈ واٹر ڈویژن برائے فوڈ اینڈ ایگریکلچر اورگنائزیشن آف دی یونائیڈڈ نیشن کے اِس حوالے سے کہنا ہے کہ زمین مستحکم پیداواری کیلئے بہت اہمیت رکھتی ہے،یہ مستحکم ترقیاتی کاموں کیلئے بھی بہت ضروری ہے، فعال ایڈمنسٹریشن کے تحت لینڈ ریکارڈ،اُسے کے کاپی رائیٹس کو محفوظ کرنا اُسے برقرار رکھنا ۔پاکستان کے اِس دیجیٹل ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک مثال قائم کی ہے ۔ پاکستان کے گنجان آباد صوبے پنجاب میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم پروجیکٹ کے تحت لینڈ ریکارڈنگ کا ایک بہترین نظام متعارف کروایا گیا ہے ۔ اِس پروگرام کے تحت ۵۵ ملین زمینداروں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل آئزڈ کر دیا گیا ہے جبکہ ۱۴۴ ڈیٹا سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔جسکا مقصد شفافیت کو برقرار رکھنا ہے ۔ نادیہ احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر کمیونیکیشن، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام دراصل غریب عوام کو پُرانے اور فرسودہ پٹواری نظام کی گرفت سے چھٹکارے حاصل کرنے کیلئے متعارف کروایا گیا ہے ۔

جو عوام کی پریشانی کا سبب بنتے تھے۔ یہ پروگرام خواتین کو تحفظ فراہم کرے گا اور معاشرے میں خود مختاری کا بھی باعث بنے گا۔ اوسامہ بن سعید ڈائریکٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پاکستان نے کہا کہ اس سسٹم نے زمین کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے کیونکہ اس نئے سسٹم میں تحفظ کے ذریعے بنکوں اور دوسرے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔میرا یقین ہے کہ ٹیکنالوجی نے یہاں بہت اہم کردار ادا کرنا ہے۔ یہ اسی ٹیکنالوجی کی ترقی کی وجہ سے ہوا ہے جس کی کامیابی کا اہم کریڈٹ لیتے ہیں۔

پاکستان کی کامیابی کو لائحہ عمل کے طور پر لیتے ہوئے ترقیاتی ماہر اور حکومت کے نمائندگان بنکاک میں لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ ایند انفارمیشن سسٹمز کے تحت ہونے والی ورکشاپ میں اکٹھے ہوئے تاکہ پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ مسٹر مانیس چواسوات، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفامیشن سسٹمز نے کہا کہ میری رائے میں زمین ایک اہم جزو ہے جو انسانی بقا اور خوراک کی ضامن ہے۔

زمین معاشی ترقی کا راستہ ہے۔ ایڈے اعجاس، سینئر ڈائریکٹر ورلڈ بنک گروپ نے کہا کہ زمین معاشی ترقی کا راستہ ہے۔ میں بہت سارے ایسے عوامل دیکھتا ہوں جن کا تعلق زمین اور معاشی ترقی کے ساتھ ہے۔ ڈاکٹر آئی ایچ کے ماہناما،مستقل سیکریٹری، منسٹری آف لینڈز سری لنکا،بنجامن راٹھور، چیف لینڈ ایڈمنسٹریشن آفیسر ، اور میری الزبتھ، سینئر سوشل ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ ، ورلڈ بنک گروپ نے بھی اپنے خیالات میں لینڈ ریکارڈ پروگرام ہو معاشرے کیلئے اہم قراردیا ہے ۔‎



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…