جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

کینیڈا میں شادی کی تصاویر کھنچوانے والے دولہا نے دریا میں کود کر بچے کی جان بچا لی

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈا میں ایک شادی کیلئے ہونے والے فوٹو شوٹ میں ایک عجیب واقعہ اس وقت رونما ہوا جب دولہے نے دریا میں کود کر ایک ڈوبتے ہوئے بچے کی جان بچائی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق کلٹن اور برٹنی کک اونٹاریو کے کیمبرج میں ایک پارک کے پل پر شادی کی تصویر کے لیے پوز کر رہے تھے کہ دولہے نے دریا میں ایک بچے کو ہاتھ پیر مارتے ہوئے

دیکھا۔اپنے شادی کے جوڑے کی پرواہ کیے بغیر کلیٹن پانی میں کود پڑے اور بچے کو بچا کر کنارے لے آئے۔ان کی شادی کی شوٹ کرنے والے فوٹوگرافر نے ان کی اس بہادری کو اپنے کیمرے میں قید کر لیا اور اس کے بعد سے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔کلیٹن نے سی ٹی وی کو بتایا کہ ‘اس (بچے) کا چہرہ پانی میں تھا اور وہ جدوجہد کر رہا تھا۔ خوش قسمتی سے وہ بچہ تھا ۔۔۔ اور ایمانداری سے کہوں کہ میں نے اسے بس صرف پلٹ دیا۔کلیٹن کک نے کہا کہ بظاہر اس بچے کو اس کے کسی دوست نے دریا میں دھکا دیا تھا۔شادی کی تصاویر لینے والے فوٹوگرافر ڈیرن ہاٹ نے کہا دراصل برٹنی کک نے پہلے بچے کو دیکھا تھا کیونکہ ان کا ہی دریا کی جانب رخ تھا اور جیسے ہی وہ چیخیں تو کلیٹن نے اس بچے کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ڈیرن ہیٹ نے بی بی سی کو بتایا: ‘جب تک میں ادھر دیکھتا اس وقت تک وہ اسے دریا سے نکال کر زمین پر لاچکے تھے۔’اس طرح میں اس واقعے کے ساتھ اس دن کی کہانی کی تصویریں اتارتا رہا۔ڈوبنے سے بچ جانے کے بعد بچہ بظاہر ٹھیک تھا۔ البتہ وہ ذرا ڈرا ہوا تھا اور پھر وہ اپنے بڑے بھائی کے ساتھ چلا گیا۔برٹنی کک نے کہا کہ ان کی شوہر کی تیزی اور بے غرضی ایسی خوبیاں ہیں جو ان کی محبت کی بنیاد ہیں۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…