جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کی پاکستان کو پھر ایسی ’’دھمکی ‘‘ کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک بارپھرگیدڑ بھبھکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک پاکستان کیلئے پیغام ہے،ضرورت پڑی تو دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک کرسکتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک انٹرویو میں پھر ہرزہ سرائی کی ہے کہ پاکستان پر سرجیکل اسٹرائک دوبارہ بھی کر سکتے ہیں۔ بھارتی آرمی ابھی تک دنیا کو کوئی ثبوت نہیں مہیا کر سکی

ہے کہ اس نے پاکستان کی حدود میں کسی طرح کی سرجیکل اسٹرائک کی ہے۔ پاکستان نے دنیا بھر کے نیوز ایجینسیوں اور مبصرین کو بلا کر سرحد کا معائنہ کروایا تھا جہاں بھارت یہ دعوی کر رہا تھا کہ اس نے وہاں کوئی سرجیکل اسٹرائک کی ہے۔ جس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہناتھا کہ یو این کے فوجی مبصر گروپ کو پاکستان میں بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔بان کی مون کے ترجمان اسٹفان ڈراجک نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی گروپ یواین ایم او جی آئی پی نے پاکستانی حدود میں بھارتی فوج کی فائرنگ کی آواز نہیں سنی۔ ادھر اقوام متحدہ میں بھارت کے مندوب اکبر دین سے کا کہناہیکہ زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوتے، لیکن یواین گروپ کی رپورٹ کو مسترد نہیں کرسکتا کیوں کہ گروپ براہ راست صورتحال کو مانیٹر کررہاہے۔بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کے بعد بھارت نے بیان دیا تھا کہ وہ اس کی ویڈیو ریلیز کریں گے لیکن ایک سال ہونے کو آ گیا آج تک کوئی ثبوت مہیا نہیں کیا جا سکا۔ اب ایک بار پھر بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبکی بھارت کو دنیا میں بے عزت کرانے کی ایک اور کوشش کہی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…