نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے کردستان میں علیحدگی کے ریفرنڈم پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام سے خطے میں امن وامان تباہ اور عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں کردستان میں علیحدگی کے ریفرنڈم پر گہری
تشویش ہے کیونکہ اس اقدام سے خطے میں امن وامان تباہ اور عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کرد قیادت اور بغداد حکومت پر مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا فریقین باہمی اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ یو این سیکرٹری جنرل نے عراق کی وحدت اور خود مختاری کو یقینی بنانے کی حمایت کی۔