منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹرمپ نے شمالی کوریا کیخلاف اعلان جنگ کردیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2017 |

پیانگ یانگ(نیوزڈیسک)ٹرمپ نے شمالی کوریا کیخلاف اعلان جنگ کردیا، تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے وزیرخارجہ نے دھماکہ خیز اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریاکے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے ، اب شمالی کوریا کسی بھی معاملے میں صبر کا مظاہرہ نہیں کرے گا اور امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا، چاہے وہ شمالی کوریا کی حدود کے اندر ہوں یا اس سے باہر، انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ یہ امریکہ ہی ہے

جس نے جنگ کا آغاز کیا ہے اور شمالی کوریا اس بات کا حق رکھتاہے کہ وہ اپنی حدود میں داخل ہونے والے جنگی طیاروں کو مار گرائے ، شمالی کوریا کے وزیرخارجہ کا یہ شدید ترین ردعمل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے شمالی کوریا کے رہنما کے بارے میں متنازعہ ریمارکس کے بعد آیا ہے ، دریں ا ثناءبین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 3 ممالک کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند کردیا ۔ نئی پابندی کا شکار ممالک میں شمالی کوریا، وینزویلا اور چاڈ شامل ہیں۔ ان ممالک پر امریکا سے تعاون نہ کرنے کے الزامات کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔اس ضمن میں وائٹ ہاوس نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ممالک پر پابندی کا فیصلہ مختلف ممالک کی حکومتوں سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر لگائی گئی ہے۔امریکا کے سخت حریف شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی معاملے میں تعاون نہ کرنے کے باعث اس کے شہریوں کے امریکی سفر پر پابندی ہوگی جبکہ لاطینی امریکا کے ملک وینز ویلا کو شہریوں کی تفتیش اور تصدیق میں تعاون نہ کرنے کی قیمت پابندی کی صورت میں چکانی پڑے گی۔افریقی ملک چاڈ جو انسداد ہشتگردی میں امریکا کا اتحادی ہے، اس پر دہشتگردی کی روک تھام میں معلومات کا تبادلہ نہ کرنے کی وجہ سے سفری پابندی لگائی گئی۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنبھالتے ہی بعض مسلم ممالک پر امریکا کا سفر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔اس فہرست میں ایران ،لیبیا، شام، یمن اور صومالیہ تھے لیکن اب ان ممالک کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…