پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑ گئی، بلوچستان کی آزادی کیلئے بھارت کی گھناؤنی مہم کے جواب میں سوئٹزر لینڈ نے زبردست اعلان کر دیا 

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف اشتہاری مہم میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے، تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے اور اس سلسلے میں پاکستان کی حکومت سے مکمل رابطے میں ہیں۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،

سرفراز بگٹی نے پاکستان کی حمایت میں کیے جانے والے بلوچستان میں ایک احتجاجی مظاہرے کی وڈیو اپ لوڈ کی اور اس کے ساتھ سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ کو کہا کہ یہ اصل بلوچی ہیں جو جنیوا میں پاکستان مخالف مہم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، مہربانی کرکے بلوچ ریپبلکن پارٹی کے خلاف سنجیدہ کارروائی کی جائے۔ سرفراز بگٹی کے ٹوئٹ کے جواب میں سوئس وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم اس کے خلاف اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اس سلسلے میں جو بھی کارروائی ہو گی، اس کارروائی بارے میں آپ کو باخبر رکھا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…