منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

ماہرین نے مصر کے اہرام’’خوفو‘‘ کی تعمیر کا راز جان لیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  ستمبر‬‮  2017 |

قاہرہ(این این آئی)ماہرین آثار قدیمہ نے ایک نئی تحقیق میں معلوم کر لیا ہے کہ قدیم دور میں مصر کے لوگوں نے کس طرح اہرام تعمیر کیے تھے۔ ماہرین کی تحقیق کا مرکز خوفو کا عظیم ہرم (پیرامڈ آف گیزا) تھا جو تمام اہرام میں سب سے بڑا ہرم تصور کیا جاتا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق

ماہرین کو ایک بانس سے بنی قدیم کشتی اور دریائے نیل سے مخصوص طور پر تعمیر کی گئی آبی گزر گاہوں کے آثار ملے ہیں جنہیں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح ہنر مند مزدوروں نے 500 میل دور پتھر اور چونے کے ڈھائی ٹن وزنی ٹکڑے منتقل کیے ہوں گے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہرم کی تعمیر کیلئے مجموعی طور پر ایک لاکھ 70 ہزار پتھر منتقل کیے گئے۔ ماہرین نے کشتی کے ساتھ پرانی زبان میں لکھیچرمی طومار (اسکرول) بھی برآمد کیا ہے جس پر 40 مزدوروں کے نگران میریر کی تحریر درج ہے کہ کس طرح اس کی زیر نگرانی انتہائی ہنرمند مزدوروں نے دریائے نیل کے پانی کا بہاؤ موڑنے کیلئے بڑے پشتے بنائے اور ہرم کی بنیاد تک یہ ڈھائی ٹن وزنی پتھر پہنچانے کیلئے مخصوص کینال تعمیر کیے۔میریر کی لکھی تحریر کو پڑھ کر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ 40کے قریب انتہائی ہنرمند مزدوروں کا نگران تھا۔ ماہر آثار قدیمہ مارک لینر کا کہنا تھا کہ اسے گیزا کی زمین کی کھدائی کرکے آبی گزر گاہ کے آثار ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکزی کینال طاس کا راستہ معلوم کر لیا ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم نے خوفو کا ہرم تعمیر کرنے کیلئے بنائی گئی کشتی کے ٹکڑے بھی تلاش کیے ہیں، اب ان کا تھری ڈی لے آؤٹ بنایا جا رہا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…