جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

مسلمانوں پر کڑی نظر،امریکہ نے سعودی عرب کے تعاون سے بڑے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تعاون سے ایک ایسا مرکز قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہے ۔ریکس ٹلرسن نے سب کمیٹی برائے انسداد دہشت گردی، ایٹمی عدم پھیلاؤ اور تجارت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کیلئے نئی درسی کتب چھاپی جارہی ہیں

اور پرانی کتابوں کو واپس اٹھایا جارہا ہے جو انتہا پسندی کو ہوا دیتی ہیں، مساجد کے پیش امام حضرات کی تربیت پر بھی نظر رکھی جائیگی۔ یہ مرکز سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر بھی اثر انداز ہوگا۔ریکس ٹلرسن نے کہا کہ ریاض میں ہونے والے سربراہی اجلاس کا ایک نتیجہ یہ تھا کہ سعودی عرب میں ایسا سینٹر بنایا جائے گا جو مسلمانوں میں شدت پسند پیغامات کو روکنے کیلئے اقدامات کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مرکز نے کام شروع کردیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے انتہا پسند حملوں کے عوامل کو ختم کرنا ہے۔ مرکز کا بہت وسیع کام ہوگا، جو سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر بھی اثر انداز ہوگا۔



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…