نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)کانگریس کے مطابق داؤد ابراہیم کی بیوی کی ممبئی آمد کی کانوں کان خبر نہ ہونا مرکزی اور مہاراشٹر حکومت کے علاوہ ممبئی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے ، کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ داؤد ابراہیم کی بیوی مہ جبین شیخ 2016 میں اپنے والد سے ملنے کیلئے ممبئی آئی تھی،مودی سرکار اس دوران سوئی رہی ۔ ترجمان کانگریس کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب داؤد
ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کی بھابھی مہ جبین شیخ 2016 میں اپنے والد سلیم کشمیری سے ملنے کیلئے ممبئی آئی بعد ازاں خاموشی سے واپس چلی گئی ۔ تھانہ پولیس نے اقبال کاسکر کی جانب سے ایسے کسی انکشاف کی تردید کی ہے ۔خیال رہے کہ دو روز قبل مہاراشٹرا نونرمن سینا کے چیف راج ٹھاکرے نے دعویٰ کیا تھاکہ دائودابراہیم بھارت واپسی کیلئے بھارتی سرکارسے رابطے میں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا نونرمن سینا کے چیف راج ٹھاکرے کا کہناتھا مودی سرکاردائود ابراہیم سے بات چیت کررہی ہے،دائودابراہیم بھارت واپس آنا چاہتے ہیں، اور مرکزی حکومت کیساتھ سیٹلمنٹ کی کوشش کررہے ہیں۔لیکن بھارتی سرکاراس کا کریڈٹ خود لیتے ہوئے دائودابراہیم کی واپسی کو اپنی کامیابی کے طورپرپیش کریگی، واضح رہے کہ دائود ابراہیم کی بھارت واپسی کی خبروں نے انڈرورلڈ میں سراسیمگی پھیلا دی ہے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی نژاد داؤد ابراہیم کی40ہزار کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد برطانیہ میں ضبط کر نے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر واروک شائر سٹی میں دائود ابرا ہیم کے ایک ہوٹل کے علاوہ، مڈلینڈز کے علاقے میں ان کے ملکیتی رہائشی کمپلیکسز کو ضبط کر لیا گیا ہے جن کی مالیت تقریباً 40 ہزار کروڑ روپے بنتی ہےتفصیلات کے مطابق بھارت کو انتہائی مطلوب شخصیت داود
ابراہیم کی برطانیہ میں موجود چالیس ہزار کروڑ کی جائیداد ضبط کر لی گئی ہے، ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے یہ دعوی کیا ہے کہ برطانیہ کے شہر وارک شائر سٹی میں داود ابراہیم کے ایک ہوٹل کے علاوہ مڈلینڈ کے علاقے میں ان کے ملکیتی رہائشی کمپکسیز کو بھی
حکومت نے اپنی تحویل لے لیا جس کی مالیت تقریبا چالیس کروڑ روپے بنتی ہے۔یاد رہے بھارت عرصے سے دعوی کرتا آرہا کہ داود ابراہیم پاکستان ایجنسییوں کے پاس ہیں لیکن پاکستانی حکومت نے بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا۔