پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش میں روہنگیا کی آمد میں واضح کمی،بچھے کھچے افرادپہنچنے لگے

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)بنگلہ دیش میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے کہاہے کہ تشدد سے بچنے کے لیے میانمار سے نقل مکانی کر کے آنے والے روہنگیا تارکین وطن کی تعداد میں گذشتہ دو روز کے دوران خاصی کمی دیکھی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تارکین وطن سے متعلق عالمی تنظیم ’انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن‘ (آئی او ایم) کی ایک ترجمان نے بتایا کہ ابھی یہ

کہنا بہت جلد بازی ہوگی کہ ان کی آمد کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ دو روز سے نئے آنے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔ ریاست رخائن میں کیا ہو رہا ہے اس بارے میں ہمیں زیادہ کچھ پتہ نہیں ہے۔ادھر تارکین وطن سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلپو گرانڈی نے کہا کہ بنگلہ دیس کے کوکس بازار کے خیموں میں جن حالات میں انھوں نے روہنگیا مسلمانوں کو رہتے

ہوئے دیکھا ہے اس سے انھیں کافی صدمہ پہنچا ہے۔انھوں نے کہاکہ سب سے بڑا چیلنچ انھیں رہنے کے لیے ایک مناسب جگہ فراہم کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں ان لوگو نے عارضی کیمپ قائم کیے ہیں وہ بہت چھوٹی جگہ ہے اور وہاں پہلے ہی سے بہت گھنی آبادی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…