پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

معروف بھارتی روحانی گرو ریپ کے الزام میں گرفتار

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)ملک کے ایک معروف روحانی گرو کو ایک 21 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔فلاحاری مہاراج پر الزام ہے کہ انھوں نے راجھستان کے ایک گاؤں الوار میں واقع اپنے آشرم میں قانون کی ایک طالبہ کا ریپ کیا۔اگر ان پر یہ جرم ثابت ہو گیا تو انھیں دس سال قید بھگتنا ہو گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس

نے کہاکہ فلاحاری مہاراج کوگرفتار کر کے طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔رواں ماہ کی 11 تاریخ کو جے پور میں قانون کی طالبہ نے فلاحاری مہاراج کے خلاف شکایت درج کروائی تھی اور بتایا تھا کہ انھیں سات اگست کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کی درخواست پر آشرم میں خیرات کے لیے پیسے دینے گئی تھیں۔متاثرہ ہونے والی طالبہ کا کہنا تھا کہ انھیں رات کو رکنے کے لیے کہا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…