منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔ بڑی مذہبی جماعت کے سربرا ہ اچانک انتقال کر گئے۔۔مسلم امہ سوگ میں ڈوب گئی

datetime 23  ستمبر‬‮  2017 |

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلامی ممالک میں انقلاب کی پہچان سمجھےجانیوالی اخوان المسلمون کےمصرمیں مرشد عام محمد مہدی عاکف دوران حراست نامناسب طبی سہولیات کے باعث انتقال کر گئے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد مہدی عاکف کی بیٹی علیاء عاکف نے ’فیس بک‘ پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا کہ اس کے والد قاہرہ کے القصر العینی اسپتال میں زیرعلاج تھے

جہاں وہ گذشتہ روز 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہیں جیل سے چند روز قبل طبیعت بگڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مرحوم کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل میں سابق مرشد عام پر تشدد کیا گیا اور صحت خراب ہونے کے بعد بھی انہیں طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔محمد مہدی عاکف پیرانہ سالی کی وجہ سے کئی امراض میں بھی مبتلا تھے جن میں کینسر، پروسٹیٹ میں سوزش اور دل کے پھٹوں کی کمزوری کا شکار تھے۔ محمد مہدی عاکف زندگی میں متعدد بار جیلوں میں ڈالے گئے جس کی وجہ سے انہیں “سجین کل العصور” یعنی ہر دور کا قیدی کہا جاتا تھا۔سنہ 2004ء کو جماعت کے مرشد عام مامون الھضیبی کی وفات کے بعد اخوان المسلمون کا مرشد عام مقرر کیا گیا تھا۔مصری پولیس نے سنہ 2013ء کو قاہرہ کے رابعہ العدویہ گراؤنڈ میں اس وقت کے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے خلاف احتجاجی دھرنا دینے کی پاداش میں گرفتار کیا تھا۔ ان پر ملک میں تشدد کو ہوا دینے، ریاست کے خلاف لڑنے اور دیگر الزامات کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اپیل کورٹ نے انہیں سنائی گئی تمام سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے از سرنو ان کے ٹرائل کا حکم دیا تھا۔مصری نوجوان حسن اللبنا کی زیر قیادت وجود میں آنے والی اخوان المسلمون کی دنیا بھر موجودگی ہے مگر مصر کو اس کا گڑھ مانا جاتا ہے۔

مولانا مودودیؒ نے بھی اخوان المسلمون اور حسن اللبنا سے متاثر ہو کر جماعت اسلامی کی بنیاد ڈالی تھی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…