بیجنگ (آئی این پی) چینی کمیونسٹ پارٹی کمیٹی کی وزارت خزانہ کی کمیٹی کے سابق رکن مو جیان چینگ کو چینی کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا گیا ہے اور پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انہیں عہدے سے بھی برطرف کر دیا گیا ہے ،
موجیان چینگ پر الزام ہے کہ اس نے پارٹی کے آ ٹھ اصولوں کی خلاف ورزی کی اور پرتعیش پارٹیوں میں خدمت کی ، اس نے رشوت وصول کی اور بعض لوگوں کو ترقی دینے میں غیر قانونی مدد کی ۔یہ بات چینی کمیونسٹ پارٹی سینٹرل کمیشن برائے ڈسپلن انسپکشن کے ایک بیان میں کہی گئی ہے،مو نے اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کا اعتراف کر لیا ہے اور اس کا مقدمہ عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔