منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

دنیا تیسری عالمی جنگ کے دھانے پر،امریکہ اور روس آمنے سامنے، روس نے حملے کا اعلان کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2017 |

ماسکو (این این آئی)روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر شام میں اس کی خصوصی فورسز اور اس کی حمایت یافتہ کرد عرب ملیشیا نے اپنے زیر قبضہ علاقوں سے روسی فورسز پر حملہ کیا تو پھر جواب میں انھیں بھی فوری حملوں میں نشانہ بنایا جائے گا۔روس کرد اور عرب ملیشیاؤں پر مشتمل

اتحاد شامی جمہوری فورسز ( ایس ڈی ایف ) کا حوالہ دے رہا تھا۔امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد ان فورسز کی حمایت کررہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے کہاکہ اس اتحاد نے داعش کے گڑھ الرقہ پر کنٹرول کے لیے لڑائی کا رْخ اب دیر الزور کی جانب موڑ دیا ہے جہاں روس کے خصوصی دستے شامی فوج کی داعش کے خلاف لڑائی میں مدد دے رہے ہیں۔روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ایس ڈی ایف نے دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں امریکی خصوصی فورسز کے ساتھ پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔انھوں نے مارٹروں اور توپ خانے سے شامی فوجیوں کی جانب دو مرتبہ فائرنگ کی ہے۔روسی فوج کے میجر جنرل آئیگور کوناشینکو ف نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ العدید (قطر میں امریکی آپریشنز سنٹر) میں امریکی فوجی کمان کے نمائندے کو دوٹوک الفاظ میں بتا دیا گیا ہے کہ ایس ڈی ایف کے جنگجو جن علاقوں میں موجود ہیں، اگروہاں سے روسی اور شامی دستوں

پر فائرنگ کی کوشش کی گئی تو انھیں تما م فوجی ذرائع سے خاموش کرادیا جائے گا۔روس کا یہ سخت انتباہ شام میں جاری جنگ کے معاملے پر ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان پائی جانے والی سخت کشیدگی کا بھی غماز ہے۔دونوں ممالک اپنی اپنی گماشتہ فورسز کے ذریعے شام میں داعش کے خلاف جنگ

لڑرہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ تزویراتی اثرورسوخ اور تیل کے کنووں کی صورت میں مادی وسائل پر قبضے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔شام کے مشرقی قصبے دیر الزور میں داعش بیک وقت ایک جانب ایس ڈی ایف سے نبرد آزما ہیں اور دوسری جانب شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے خلاف

لڑرہے ہیں۔ ایس ڈی ایف کو امریکی اتحادیوں کی فضائی مدد حاصل ہے اور روسی لڑاکا طیارے شامی فوج کی حمایت میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…