بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بڑی ایئرلائن نے پاکستانیوں کیلئے کرایوں میں خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ ، معاہدے کے تحت عمان ایئر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے تمام کارڈ ہولڈرز کو خصوصی ڈسکاؤنٹس دے گا۔اس معاہدے کے تحت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے خصوصی صارفین عمان ایئر کی

اکانومی اور بزنس کلاس کے شاندار کرایہ آفر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بزنس کلاس میں 20فیصد جبکہ اکانومی کلاس میں10فیصد رعایت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس موقع پر عمان ایئر کے پاکستان میں کنٹری منیجر کین مارشل کاکہنا تھاکہ اس طرح کی شراکت داری اداروں کے درمیان ضروری ہے، جس کے باعث ان کمپنیوں کے صارفین خصوصی پروموشنل آفر سے فائدہ اٹھاسکیں، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے ساتھ اس شراکت داری کا فائدہ ہمارے صارفین کو ویلیو ایڈڈ سروسز کی فراہمی کی شکل میں ہوگا، ہم نے اپنے صارفین کو خوش اور مطمئن رکھنے کے لیے بزنس اور اکانومی کلاس میں خصوصی ڈسکاؤنٹس آفر متعارف کرائی ہیں۔ شراکت داری سے متعلق بات کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستا ن کے ہیڈ آف ریٹیل بینکنگ شہزاد عارف کا کہنا تھاکہ عمان ایئر اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کا شمار بہترین اداروں میں ہوتا ہے، دونوں فریق کے درمیان شراکت داری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم

اپنے صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی میں پرعزم ہیں، جس کے نتیجے میں ہمارے کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ ہولڈر عمان ایئر کی خصوصی ڈسکاؤنٹس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ عمان ایئر کی جانب سے یہ خصوصی آفر یکم ستمبر سے31 اکتوبر2017تک ہے، جبکہ باہر کے صارفین یکم ستمبر

سے 31دسمبر تک فائدہ اٹھاتے ہوئے عمان ایئر کی ویب سائٹ www.omanair.comپر وزٹ کرکے یا عمان ایئر کے کراچی ، لاہور یا اسلام آباد میں واقع ٹکٹنگ آفس سے اپنا ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…