جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

شاہ سلمان کا روہنگیا مہاجرین کے لیے 1.5 کروڑ ڈالر کا اعلان

datetime 20  ستمبر‬‮  2017 |

جدہ(این این آئی)سعودی شاہی دفتر کے مشیر اور کنگ سلمان سینٹر فار ہیومنیٹیرین ایڈ اینڈ ریسکیو کے نگرانِ عام ڈاکٹر عبدالعزیز الربیعہ نے بتایا ہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مرکز کو 1.5 کروڑ امریکی ڈالر مختص کرنے کی ہدایت کی ہے اور یہ رقم جو میانمار میں نسل کشی اور تشدد کے سبب فرار ہونے والے روہنگیا مسلمان مہاجرین پر خرچ کی جائے گی۔سعودی پریس ایجنسی کو دیے گئے بیان میں الربیعہ نے

بتایا کہ حالیہ اقدام خادم حرمین شریفین کی جانب سے میانمار کے آفت زدہ مہاجرین کی امداد کے سلسلے کی کڑی ہے جس کا مقصد مسلمان بھائیوں کے دکھوں میں کمی لانا اور ان کو ہر قسم کی انسانی امداد فراہم کرنا ہے۔ڈاکٹر الربیعہ کے مطابق ہدایات جاری ہونے کے بعد آئندہ چند گھنٹوں میں کنگ سلمان سینٹر کی ٹیم بنگلہ دیش روانہ ہو جائے گی تا کہ روہنگیا مسلمانوں کے حالات سے آگاہ ہوا جا سکے۔ اس کے بعد ان کے لیے فوری نوعیت کی ہنگامی امداد روانہ کر دی جائے گی۔شاہی دفتر کے مشیر کے مطابق رمضان المبارک میں میانمار میں راخائن کے علاقے میں غذائی مواد پر مشتمل (1940400) باسکٹیں تقسیم کی گئیں جن سے 116424 افراد مستفید ہوئے۔الربیعہ نے بتایا کہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف امیگریشن (IOM) کے تعاون سے راخائن سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو مختلف شہروں میں بسایا گیا۔ اس سلسلے میں 35 دیہات کے 17500 افراد کو

معاونت پیش کی گئی۔علاوہ ازیں کنگ سلمان سینٹر کوالالمپور میں سعودی سفارت خانے کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے ملائیشیا میں روہنگیا مہاجرین کی سپورٹ کے لیے منصوبہ سازی کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…