پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی طلبا کا امریکا میں شاندار کارنامہ 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم حاصل کر لی!!

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں پاکستانی طلبا نے ایک بار پھر سب کے دل جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی طلبا کو امریکا میں 10 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم انعام میں دی گئی ہے۔ پاکستانی طلباء کو یہ انعام دنیا بھر میں موجود پناہ گزینوں کی مشکلات کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں پر دیا گیا۔ ان چار طالبعلموں نے اپنا پراجیکٹ پیش کیا جو کہ پناہ گزینوں کی مشکلات کے پیش نظر، انہیں سولر پاور رکشوں کی فراہمی تھا

جن سے دنیا بھر میں گھرے پناہ گزینوں کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی واقع اور ہو سکتی ہے اور ذرائع آمد و رفت کی فراہمی سے انہیں متبادل روز گار بھی میسر آ سکتا ہے۔ پاکستانی طلباء نے دیگر پانچ گروپوں کو ہرا کر یہ انعام اپنے نام کیا۔ یہ انعام پاکستانی طالب علموں کو دنیا بھر گھرے لاکھوں پناہ گزینوں کی مشکلات حل کرنے کیلئے بنائے جانے والے منصوبے پر دیا گیا۔ سماجی خدمت کا یہ منصوبہ پناہ گزینوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔واضح رہےکہ اُردن میں شمسی توانائی رات کے وقت روشنی فراہم کر رہی ہے اور 20ہزار شامی پناہ گزینوں کے لئے ایک ایسے کیمپ میں زندگی گذارنا آسان بنا رہی ہے جہاں کچھ عرصہ پہلے تک بجلی موجود نہیں تھی۔ازراق، أردن میں شامی پناہ گزینوں کا دوسرا سب سے بڑا کیمپ ہے ۔ دو سال سے زیادہ عرصہ پہلے جب اسے کھولا گیا تھا تو ہے، تو اس کیمپ میں رہنے والوں کو بجلی کی سہولت میسر نہیں تھی۔ پناہ گزینوں کے أمور سے متعلق اقوام متحدہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر کیلی کلمنٹزکہتی ہیں کہ شمسی توانائی کا پلانٹ اس کیمپ کے پناہ گزینوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ان کے پاس بجلی حاصل کرنا کوئی ذریعہ موجود نہیں تھا ۔ اس کا مطلب ہے حفاظت کے لیے روشنی، رات کے وقت تحفظ کے لیے روشنی اور موسم گرما کے کسی گرم دن ایک پنکھے کی شکل میں ٹھنڈی ہوا، یا سردیوں کے مہینوں میں ضرورت کے وقت کچھ حرارت۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…