منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

اقوام متحدہ اخراجات کم کرکے فعال کردار ادا کرے، صدرٹرمپ

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ دنیا کی 193 اقوام کی تنظیم کو نوکر شاہی اور اخراجات کو کم کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنے مشن کو واضح انداز میں چلائے، امریکا اقوام متحدہ کو فعال کردار ادا کرنے کے لیے سب سے زیادہ حصہ ادا کرتا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس میں بحث کا آغاز کرتے ہوئے دنیا کی 193 اقوام کی تنظیم کو نوکر

شاہی اور اخراجات کو کم کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنے مشن کو واضح انداز میں چلانے پر زور دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا آپ کے مشن میں بطور شراکت دار کے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کو امن کے لیے فعال کردار ادا کرنے میں ساتھ دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں اقوام متحدہ نوکر شاہی اور بدانتظامی کے باعث اپنے اہداف تک مکمل طور پر نہیں پہنچ پائی ہے اور ہمیں اس طرح کوئی نتائج نظر نہیں آرہے ہیں۔امریکی صدر نے اقوام متحدہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوکرشاہی پر کم اور لوگوں پر توجہ زیادہ دیں۔انھوں نے کہا کہ امریکا اقوام متحدہ کو فعال کردار ادا کرنے کے لیے سب سے زیادہ حصہ ادا کرتا ہے۔ڈؤنلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جانب سے اصلاحاتی منصوبے کے ابتدا میں اٹھائے گئے چند اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے تعاون کو کم کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ خطاب نیٹو کے نئے مرکز برسلز میں رواں سال مئی میں دیے گئے بیان کا برعکس تھا جہاں انھوں نے اقوام متحدہ کے اراکین کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جو حصہ ادا کررہے ہیں وہ کافی نہیں ہے اور اس کے دفاعی معاہدے میں کمی کا عندیہ دیا تھا۔ٹرمپ نے صدارت سنبھالنے کے بعد اقوام متحدہ کو ایک کمزور اور نااہل ادارے سے تعبیر کرتے ہوئے نہ امریکا اورنہ ہی اسرائیل کا دوست قرار دیا تھا۔اقوام متحدہ کی جنرل

اسبملی میں خطاب کے موقع پر امریکی صدر کی جانب سے سخت بیان کی توقع کی جارہی تھی تاہم انھوں نے اپنے خطاب میں سیکریٹری جنرل اینتونیو گورتریز کی تعریف کی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…