نیویارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریںگے،وزیراعظم اردن کے شاہ اورترکی ، افغانستان، سری لنکا، برطانیہ اور نیپال کے رہنمائوں سے ملاقاتیں ، اقوام متحدہ کے
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز سے بات چیت کریں گے ۔پیر کو نیو یارک میں پاکستانی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی دلچسپی کے حامل اہم عالمی سیاسی، سماجی اورترقیاتی معاملات پر ملک کا موقف پیش کریں گے۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس سمیت نو دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم اردن کے شاہ اورترکی ، افغانستان، سری لنکا، برطانیہ اور نیپال کے رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز سے بھی بات چیت کریں
گے۔وزیراعظم امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر اور امریکہ کے تاجر رہنمائوں سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔