نیروبی(این این آئی)تنزانیہ کی ایک عدالت نے ہاتھی دانت کو غیر قانونی طور پر قبضے میں رکھنے کی پاداش میں9 افراد کو کم از کم 25سال قید کی سزا سنا دی۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق 2 پولیس افسران سمیت ان افراد پر 70ہاتھی دانت رکھنے کا الزام تھا۔دونوں پولیس افسران کو 35سال اور6 دیگر کو25سال قید کی سزا سنائی گئی۔ملک کے شمال میں دوسرے کیس
میں عدالتی عہدیدار کے مطابق ایک شخص کو 8 ہاتھی دانت رکھنے کی پاداش میں 20سال قید کی سزا سنائی گئی۔واضح رہے کہ تنزانیہ ہاتھی کے شکار سے بدترین متاثر ہوا ہے جبکہ گزشتہ عشرے میں 6000ہاتھی جان سے گئی۔