جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اسامہ بن لادن کے بیٹے کے نئےمطالبے نےامریکہ سمیت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا!!

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایبٹ آباد آپریشن میں القاعدہ کے مارے جانے والے سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے اور ان کے ممکنہ وارث حمزہ بن لادن نے دنیا کے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ شام میں صلیبیوں کے خلاف مسلح جدوجہد میں شرکت کریں ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک نئے آڈیو پیغام میں کہا کہ شام کے معاملے سے تمام دنیا کی مسلم آبادی متاثر ہوسکتی ہے ،شام میں موجود افراد صلیبیوں اور بین الاقوامی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور تمام مسلمانوں کو ان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے ، ان کی حمایت کریں اور انہیں کامیاب کریں، شام میں جاری خون ریزی کو روکنے کے لیے وہاں کے لوگوں کی حمایت کے لیے فوری طور پر سنجیدہ اور آرگنائز طریقے سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے ، اس سے قبل کے بہت دیر ہوجائے ، رپورٹ کے مطابق اسامہ کے مبینہ بیٹے کے اس نئے مطالبے سے دنیا بھر کے سیکورٹی اداروں میں ایک بھونچال آ گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ نہ ختم ہونے والی ایک نئی جنگ کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے حمزہ بن لادن کو جنوری میں دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔امریکا کہ محکمہ خزانہ نے تخمینہ لگایا تھا کہ حمزہ 1989 میں سعودی عرب کے شہر جدا میں پیدا ہوااور ان کی والدہ اسامہ بن لادن کی تیسری اہلیہ تھیں۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے حمزہ بن لادن کو خصوصی طور پر عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے امریکی حدود میں آنے والے اس کے اثاثوں کو منجمند کردیا تھا۔اس سے قبل اگست میں جاری ہونے والے آیڈیو پیغام میں حمزہ بن لادن نے سعودی عرب میں جنگجوؤں کے حمایتیوں پر زور دیا تھا کہ امریکا سے نجات کیلئے بادشاہت کا خاتمہ ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…