تہران (آئی این پی ) ایران کی پاسدان انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا ہے کہ امریکہ کے مقابلے میں تہران کے پاس فادر آف آل بم موجود ہے۔ پچھلے چند برسوں کے دوران ہم نے امریکی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز تک رسائی حاصل کرلی ہے اور ایران خطے میں امریکی عزائم سے پوری طرح واقف ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئرجنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا کہ امریکہ نے مشرق وسطی کے لیے بڑے بڑے منصوبے بنائے تھے لیکن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ان سب پر پانی پھیر دیا ہے۔بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خطے میں امریکہ کی فوجی سرگرمیوں کی دستاویزات بھی حاصل کرلی ہیں اور ہمارے پاس عراق اور شام میں داعش کے لیے امریکی حمایت کے دستاویزی ثبوت بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اجازت ملی تو ہم یہ دستاویزات منظر عام پر لے آئیں گے اور یہ امریکہ کے لیے بہت بڑی رسوائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی مشرق وسطی کی سب سے زیادہ طاقتور فورس ہے اور اس جیسی فورس دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے – انہوں نے کہا کہ تکفیریوں کے مقابلے کے لیے خطے میں آنے والی دوسری افواج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طرح کامیابیاں حاصل نہیں کرسکیں۔بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے واضح کیا کہ ایران انقلابی جذبے کی بدولت، میزائل اور ریڈار ٹیکنالوجی کے میدان میں، عالمی سطح پر پہنچ گیا ہے۔امریکیوں کے اس دعوے کے جواب میں کہ ان کے پاس مدر آف آل بم ہے، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کے پاس فادر آف آل بم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی صنعتوں نے، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے مطالبے پر دس ٹن وزنی بم تیار کرلیے ہیں۔طالبے پر دس ٹن وزنی بم تیار کرلیے ہیں۔