بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

اہم یورپی ملک میں بڑی تعدادمیں پاکستانی اپنے ہی ہم وطنوں کی قید میں گرفتار،پولیس نے آزاد کرالیا، لرزہ خیز انکشافات

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز(آئی این پی )یونانی پولیس نے 14پاکستانی پناہ گزینوں کو انکے ہم وطنوں کی قید سے آزاد کرالیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونانی پولیس کا کہنا ہے کہ 14پاکستانی پناہ گزنیوں کو انکے 5وطنوں کی قید سے آزاد کرالیا گیا ہے جنھوں نے ان لوگوں کو پیسے کے مطالبے کیلئے قید رکھا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ تمام14افراد 12ستمبر کو ترکی کی سرحد سے یونان داخل ہوئے تھے او ر انھوں نے اس سفر کیلئے

1500یورو(1790ڈالر) فی کس ادا کیے تھے لیکن انھیں تسلسلونیکی کے علاقے میں واقع ایک الگ تھلگ گھر میں لے جا کر قید کرلیا گیا اور ان سے رہائی کے عوض مزید 450یورو کا مطالبہ کیا گیا۔15ستمبر کو ایک شخص قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور اس نے پولیس کو بتا دیا کہ انھیں پکڑنے والوں نے دھمکی دی ہے اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر پولیس نے 16ستمبر کو گھر پر چھاپہ مار کرملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں ایک 17اور 34سال کا شخص بھی شامل ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…