مودی نے دنیا کے سب سے بڑے ’’بھارتی کالاباغ ڈیم‘‘کا افتتاح کردیا،نیا تنازعہ شروع

17  ستمبر‬‮  2017

احمد آباد (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی 67ویں سالگرہ کے روز احمد آباد میں دنیا کے دوسرے سب سے بڑے اور بھارت کے سب سے زیادہ متنازعہ ڈیم کا افتتاح کردیا ۔انتہائی متنازعہ ہونے کی وجہ سے اسے بھارت کا ’’کالاباغ ڈیم‘‘ بھی کہاجاتا ہے بھارٹی ٹی وی کے مطابق گجرات میں انتخابات سے صرف چند ماہ قبل سردار سرور پراجیکٹ ڈیم کی تکمیل سے وزیر اعظم مودی کی بی جے پی عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لئے کئی قدم آگے آ سکتی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دریائے نرمداپر تعمیر ہونے والے اس ڈیم کا منصوبہ 1946میں تیار کیا گیا تھاجب کہ سنگ بنیاد5جولائی 1961کو اس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے رکھا تھالیکن علاقے کے لوگوں کے شدید احتجاج کے باعث اس کی تعمیر26سال رکی رہنے کے بعد 1987میں شروع کی گئی۔اس کی تکمیل سے 1450میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی جب کہ اس کا پانی12اضلاع کے تقریباً اٹھارہ ہزار کلومیٹر رقبہ کو سیراب کرے گا۔ڈیم کی اونچائی 138 اعشاریہ 68میٹر ہے جس میں4 اعشاریہ 73ملین ایکڑ پانی سٹور ہو سکے گا۔اس ڈیم کی اہم خاصیت یہ ہے کہ خطے میں30ہزار ایکڑ رقبہ سیلاب سے محفوظ ہو جائے گا جب کہ آنے والے سیلابوں کا تمام پانی استعمال کے قابل ہو جائے گا۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی 67ویں سالگرہ کے روز احمد آباد میں دنیا کے دوسرے سب سے بڑے اور بھارت کے سب سے زیادہ متنازعہ ڈیم کا افتتاح کردیا جبکہ پاکستان میں طویل عرصے سے کسی بڑے ڈیم کی تعمیر مکمل نہیں ہوسکی ،کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا جبکہ بھاشا ڈیم سمیت دیگر بڑے منصوبوں پر کام کی رفتار انتہائی سست ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…