منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

تنزانیہ: ہم جنس پرستی کے الزام میں 20 مردوخواتین گرفتار

datetime 17  ستمبر‬‮  2017 |

زینزیبار (این این آئی)افریقی ملک تنزانیہ میں پولیس نے ہم جنسی پرستی کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے ایک بیان می کہاکہ ان افراد میں آٹھ مرد اور 12 خواتین شامل ہیں اور انھیں ملک کے نیم خود مختار جزیرے زینزیبار میں ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ان افراد کو اْس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک ہوٹل میں ایچ آئی وی ایڈز کے اگاہی پروگرام میں زیر تربیت تھے۔یاد رہے

کہ رواں سال کے آغاز میں حکام نے ایسی غیر سرکاری کلینکس کو بند کر دیا تھا، جو ایچ آئی وی کے بارے میں سہولیات فراہم کرتی تھیں۔حکام کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مراکز ملک میں مردوں کے آپس میں جنسی روابط کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ تنزانیہ میں ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیا گیا ہے۔پولیس کے علاقائی کمانڈر حسن علی ناصری نے سرکاری ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ’یہ افراد ہم جنس پرستی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ہم نے انھیں گرفتار کیا ہے اور اْن سے تفتیش کرنے میں مصروف ہیں۔ پولیس اس جرم پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی ہے۔‘گذشتہ روز تنزانیہ کے نائب وزیر صحت نے پارلیمان میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وہ ’اْن تمام حلقوں کے ساتھ مقابلہ کریں گے، جو ملک میں ہم جنس پرستی کی حمایت کر رہے ہیں۔جولائی 2016 میں حکومت نے ہم جنس پرستی میں مدد فراہم کرنے والی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی۔تنزانیہ میں مردوں کی آپس میں ہم بستری پر زیادہ سے زیادہ 30 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ تنزانیہ میں ہم جنس پرستی پر پابندی ہے لیکن پھر بھی دوسرے افریقی ممالک کے مقابلے میں تنزانیہ میں ہم جنس پرست جوڑوں کو قبول کیا جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دباؤ بڑھنے کے بعد ہم جنس پرستوں سے امتیازی سلوک میں اضافہ ہوا ہے۔رواں سال جولائی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق حکام نے ’ہم جنس پرستی کے الزام میں کئی افراد

گرفتار کیا، اْن پر فرد جرم عائد کیا اور انھیں طبی معائنے کروانے کے لیے مجبور کیاہے



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…