قاہرہ(این این آئی)یمن کے بارے میں مشترکہ جائزہ ٹیم ( جے آئی اے ٹی) نے دو شہروں حدیدہ اور عدن پر سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے فضائی حملوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشترکہ جائزہ ٹیم کے ترجمان منصور المنصور نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ 27 اگست کو ساحلی شہر الحدیدہ میں واقع ایک تعلیمی کمپلیکس پر حملے کی اجازت یہ یقین کرنے کے بعد دی گئی تھی کہ
وہاں کوئی شہری نہیں ہے۔منصور المنصور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس جگہ کا نام شیما تعلیمی کمپلیکس تھا۔اس کو اگست کے آخر میں ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا گیا تھا اور وہاں کوئی عام شہری نہیں تھا بلکہ مسلح حوثی باغی کمپلیکس پر قبضے کے بعد اس کو فوجی استعمال میں لے آئے تھے۔