اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ کے مذہبی پیشوا گروگرمیت سنگھ کی میڈیکل رپورٹ نے ہلچل مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ سچاسودا کے مذہبی پیشوا جنہیں دو خواتین کے ساتھ زیادتی کے الزام میں عدالت نے قید کا حکم سنایا تھا جس سے بچنے کے لئے انہوں نے یہ جھوٹ بولا کہ ان میں مردوں والی خوبی نہیں اس لئے وہ کسی جنسی عمل کے قابل نہیں۔
مگر ان کا جھوٹ اس وقت بے نقاب ہو گیا جب ان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی جس میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ انکشاف کیا کہ گروگرمیت سنگھ میں جنسی عمل کی بہت شدت پائی جاتی ہے اور اسی شدت اور تیزی سے ان کی صحت دن بدن خراب ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم میں نفسیات کے ماہرین بھی شامل تھے۔