نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے ہی فوجی تیج بہادر کی طرف سے دنیا کے سامنے ننگا کیے جانے کے باوجود بھارتی فوجی اور افسران بڑھکیں مارنے سے باز نہیں آتے اور اسی وجہ سے ایک چینی اخبار نے بھارتی آرمی چیف کو ’ بڑبولا ‘ قراردیدیا۔بھارتی آرمی چیف کے
پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کے حوالے سے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے چین نے کہا ہے کہ چین اور انڈیا کے درمیان دشمنی کے ماحول میں پبن راوت کا بڑبولاپن آگ میں گھی کا کام کرے گا۔چینی اخبار راوت نہ صرف بھارتی فوج کے غرور کو بھی ہوا دے رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی قوائد کو نظرانداز کررہے ہیں ،اڑھائی محاذوں پر جنگ کی بات کررہے ہیں لیکن اتنی خوداعتمادی بھارتی فوج کے پاس کہاں سے آتی ہے؟ بھارتی فوجی افسران کو موجودہ حالات کے بارے میں ضرور علم ہوناچاہیے کہ کیا چین اور پاکستان کیساتھ بھارت ایک ساتھ جنگ کرسکتاہے؟بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین میں کئی دہائیوں کی سب سے بدترین محاذ آرائی جاری ہے اور دونوں ممالک کی افواج نے اپنے تین تین ہزار فوجی سرحد پر تعینات کردیے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بھی سرحد کا دورہ کرکے صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔دونوں افواج مورچے بنا کر اپنی اپنی پوزیشنز مضبوط کررہی ہیں جب کہ نفری میں اضافہ کرکے ہزاروں فوجیوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں پہلے بھی دونوں فوجوں میں کشیدگی چلتی رہی ہے لیکن موجودہ محاذ آرائی انتہائی سنگین حد تک پہنچ چکی ہے جو کسی بھی وقت بڑی جھڑپ میں بدل سکتی ہے۔