منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسامہ بن لادن کے قاتل امریکی سیلر کو اب کسے قتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے؟ برطانوی اخبار کا حیران کا دعویٰ

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)اسامہ بن لادن کوقتل کرنے والے امریکی سیلزکوشمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کومارنے کی ذمہ داری دینے پر غورکیا جارہا ہے۔برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ جنگ کی صورت میں سیلز ٹیم6جنوبی کوریاکیساتھ مل کرکم جانگ کومارنیکی کوشش کریگی۔کم جانگ ان کے قتل کامنصوبہ شمالی کوریاکے نئے ایٹمی دھماکے کے بعدکیاگیا۔جنوبی کوریا کے وزیردفاع نے دعویٰ کیا کہ ا یسا منصوبہ تیارکیاجارہاہے

اوریکم دسمبرتک یونٹ تیارہوجائیگا۔ واضح رہے کہ امریکی نیوی سیل کی ٹیم۔6نے2011میں اسامہ بن لادن کوایبٹ آبادمیں آپریشن کے دوران ہلاک کیاتھا۔ جنوبی کوریا نے ملک میں امریکی میزائل شکن نظام تھاڈ نصب کر دیا ہے۔ اس تنصیب کا مقصد شمالی کوریا کے کسی ممکنہ میزائل حملے کو روکنا ہے۔ اس میزائل نظام کی تنصیب کے خلاف قریب آٹھ ہزار شہریوں نے ملک میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ اس دوران جنوبی کوریائی پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 30 مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس شدید تناؤ کے دوران جنوبی کوریا نے جمعرات کو امریکی میزائل شکن نظام پر مشتمل مزید چار لانچر نصب کر دیے ہیں۔ان چار تھاڈ میزائل لانچرز کو ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایک سابق گولف کے میدان میں نصب کیا گیا ہے۔ شمالی کوریا دو لانچرز پہلے ہی نصب کر چکا ہے۔اس میزائل نظام کی تنصیب کے خلاف قریب آٹھ ہزار شہریوں نے ملک میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ اس دوران جنوبی کوریائی پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 30 مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔تھاڈ میزائل نظام کی تنصیب کے فیصلے پر چین کی طرف سے شدید اعتراضات کیے گئے ہیں۔ چین کا خیال ہے کہ اس نظام کا راڈار سسٹم اس کی حدود کے اندر بھی نظر رکھ سکتا ہے اور اس سے علاقائی سلامتی کا توازن بگڑ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…