جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ‘‘ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی گیدڑ بھبکی!!

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے دھمکی دی ہے کہ چین اور پاکستان سے دو محاذوں پر جنگ خارج از امکان نہیں، چھوٹی چھوٹی کارروائیاں بڑی جنگ کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں، حالات سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ا

یک انٹرویو میں جنرل بپن راوت نے کہاکہ وہ شمالی سرحد پرچین اورمشرقی سرحد پر پاکستان کے ساتھ دومحاذوں پر جنگ کو خارج از امکان قرار نہیں دیتے۔ جہاں تک شمالی سرحد کا تعلق ہے تو اپنا آپ دیکھانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ہلکے پھلکے اندازمیں واقعات رونما ہو رہے ہیں ہماری حدود کو جانچا جارہا ہے ہمیں اس پر سوچنا ہوگا اور بتدریج پیدا ہوتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہے۔انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ جنگ کی صورت میں اس کا دیرینہ اتحاد پاکستان بھی شامل ہوسکتا ہے مغربی سرحد پرخواہ محاذ آرائی محدود پیمانے یامختصر دورانیے پر محیط ہو یا پھر مکمل جنگ ہو شمالی سرحد پر پیدا ہونے والی صورتحال کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جو بھارتی آرمی چیف نے پاکستان اور چین کے ساتھ بہ یک وقت جنگ کی بات کی ہے، تاہم موقع محل کے لحاظ سے واضح ہوتا ہے کہ چین کے ساتھ بھارتی فوجی تنائو کس حد تک بڑھ چکا ہے۔جنرل بپن راوت کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر ژائی جن پنگ چین میں ہونے والے بریکس کانفرنس میں ملاقات کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…