جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

مبینہ ڈبل گیم، امریکہ کے ساتھ پاکستان کیا کر رہا ہے؟ حسین حقانی نے مضحکہ خیز دعوے کر دیے

datetime 24  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی، حسین حقانی نے کہا کہ 1954سے اب تک پاکستان نے امریکہ سے 43 بلین ڈالر وصول کیے ہیں اور اسی پیسے سے پاکستان نے اپنا نیوکلیئر پروگرام بنایا جبکہ پاکستان نے ایسا نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 43 بلین ڈالر کے عوض امریکہ کو 50 اور 60 کی دہائی میں ائیر بیس فراہم کرنے

کا وعدہ کیا تھا لیکن پاکستان کی طرف سے وہ بھی پورا نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یہ بات سمجھانی چاہیے کہ پاکستان ایسا ملک ہے جس کا انحصار قرضوں پر ہے،کبھی پاکستان چین کے ذریعے سرمایہ کاری کی شکل میں قرضہ لیتا ہے مگر پاکستان نے اسی سرمایہ کاری کے لیے کبھی امریکہ سے بات چیت نہیں کی۔ حسین حقانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے اس کے لیے پیسہ بہت ضروری ہے، پاکستان ملک میں سے پورا ٹیکس اکٹھا نہیں کر پاتا۔ حسین حقانی نے اپنے دیے گئے انٹرویو میں پاکستان کے خلاف ڈبل گیم کر دی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…