واشنگٹن(آن لائن)امریکہ نے ایک بارپھرپاکستان سے ڈومورکامطالبہ کردیا، امریکی نائب صدر مائیک پینسی کاکہناہے کہ پاکستان کودہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں اوردہشتگردتنظیموں کے خلاف بھرپورکارروائیاں کرناہوں گی ۔ایک غیرملکی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کونوٹس پررکھ رہاہے
۔پاکستان کوبطورامریکہ کاپارٹنرآگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔پاکستان اگرخطے میں سلامتی کیلئے امریکہ کاساتھ چاہتاہے تواسے دہشتگردوں کے خلاف مزیدکارروائیاں کرناہوں گی جوباالخصوص شمالی پاکستان کواپنے محفوظ ٹھکانوں کیلئے استعمال کررہے ہیں