جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اقوام متحدہ کا روہنگیائی مسلمان مہاجرین کے ساتھ بھارتی رویے پر اظہار تشویش

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے بھارت کی جانب سے روہنگیائی مسلمان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کوئی بھی شخص کسی دوسرے ملک میں ایک دفعہ مہاجر رجسٹر ہوتا ہے تو اسے امن قائم ہونے تک اس ملک میں واپس نہیں بھیجا جاسکتا ۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکز میں انتونیو گوٹریش کے نائب ترجمان فرحان حق نے میڈیا سے معمول کی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

مہاجرین کے ساتھ سلوک کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک دفعہ مہاجر کے طور پر رجسٹر ہوتا ہے تو انھیں اس ملک میں واپس نہیں بھیجا جاسکتا جب تک ان کے لیے وہاں پر ظلم کا خطرہ موجود ہو۔واضح رہے کہ بدھسٹ ملک میانمار سے ہزاروں روہنگیا مسلمان 1990 کی دہائی سے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کررہے ہیں جبکہ بڑی تعداد ایک غیرمحفوظ سرحد سے بھارت بھی پہنچتی ہے اور بھارت نے اعلان کیا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا ۔ترجمان کے مطابق یواین ایچ سی آر اس معاملے کو بھارت کی حکومت کے ساتھ اٹھائے گا اور بھارت کو مہاجرین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پوزیشن کی یاد دہانی کرادی۔ مہاجرین کو ایسی جگہ واپس نہیں بھیجا جاسکتا جہاں ان کی زندگی اور آزادی کو مذہبی، قومیت، کسی خاص سماجی گروپ کی رکنیت یا سیاسی نظریات کے معاملات پر خطرات لاحق ہوں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…