نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے منہ کے کینسر میں مبتلا پاکستانی مریضہ فائزہ تنویر کو ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔فائزہ تنویر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سشما سوراج سے آزادی کے 70 ویں سال کی خوشی میںبھارتی ویزہ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔جس پر سشما سوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ‘بھارت کے یوم آزادی پر مبارک باد دینے کا شکریہ،
ہم آپ کو ہندوستان میں علاج کے لیے ویزہ جاری کر رہے ہیں.یاد رہے کہ گذشتہ ماہ جولائی میں ہندوستانی سفارت خانے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کینسر کے مرض میں مبتلا مریضہ فائزہ تنویر کو ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا۔لاہور کے علاقے مزنگ کی رہائشی فائزہ کو منہ کا ٹیومر ہے اور بھارت کے اندر پراشتھا ڈینٹل کالج اینڈ ہسپتال غازی آباد نے 10 لاکھ وصول کرکے پاکستانی مریضہ کو بھارت علاج کے لیے بلوایا تھا۔تاہم ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے ویزہ دینے سے انکار پر فائزہ تنویر نے پاک-بھارت سیاستدانوں اور رفاہی اداروں سے اپیل کی تھی کہ وہ انھیں علاج کے لیے ویزہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں۔جس کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات کے سلسلے میں کہا تھا کہ ‘انھیں علاج کی غرض سے بھارت کے ویزہ کے حصول کی خواہشمند پاکستانی شہری سے ہمدردی ہے۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ (اُس وقت کے) مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی سفارش پر پاکستانی مریضہ کو ویزہ جاری کردیا جائے گا۔بھارتی حکومت سے ویزہ کے حصول کے بعد فائزہ ستمبر میں علاج معالجہ کے لیے ہندوستان جائیں گی۔
@SushmaSwaraj mam qp mery lie maa he hain plz mam mujhu medical visa dy dain es 70win azadi k sall ki khushi main meri maddad kr dain dhnywd pic.twitter.com/SMBhfo2cOT
— Faiza Tanveer (@FaizaTanveer8) August 13, 2017
Thanks for your greetings on India’s Independence day. We are giving you the visa for your treatment in India. https://t.co/jThT2KayoZ
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) August 13, 2017