بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

امریکی سفارت کار وں پر انوکھے حملے،اپنی سماعت کھو بیٹھے

datetime 13  اگست‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کیوبا سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سفارت کاروں کو جن صوتی حملوں کا نشانہ بنایا گیا اْن سے متعلق حالات اور واقعات کو منظر عام پر لایا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بتانا واشنگٹن کے بس میں نہیں کہ ان پراسرار صوتی حملوں کا ذمے دار کون ہے۔ ٹیلرسن نے اس امید کا اظہار کیا کہ کیوبا کے حکام اس بات کو ضرور معلوم کرلیں گے کہ یہ حملے کون کر رہا ہے جو نہ صرف امریکی بلکہ دیگر ممالک کے سفارت کاروں کی جان کے لیے خطرہ ہیں۔

واضح رہے کہ واقعے کے بعد ہوانا میں متعین امریکی سفارت کار کیوبا سے کوچ کر گئے ہیں۔اگرچہ اس پراسرار معاملے کا انکشاف رواں ہفتے سامنے آیا ہے تاہم اس کے ڈانڈے چند ماہ پہلے سے ملتے ہیں۔ رواں برس 23 مئی کو امریکا نے مزید کسی وضاحت کا انتظار کیے بغیر واشنگٹن سے کیوبا کے دو سفارت کاروں کو نکال دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…