جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

عراقی حکومت سنیوں اور شیعوں سے یکساں سلوک کرے،ایران کے برعکس عراق کی خودمختاری کی حمایت کرتے ہیں، سعودی عرب

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

واشنگٹن(این این آئی)واشنگٹن میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہامریکا اور اس کے اتحادیوں کو عالمی سلامتی کو ایران سے درپیش خطرے کی اہمیت کا اندازہ ہے اور وہ ایرانی اقدامات اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کے مقابلے کے لیے

مل جل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔انھوں نے یہ بات امریکی اخبار کو ایک انٹرویو میں کہی ۔نھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات استوار ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے ان تعلقات میں مزید بہتر ی آئی ہے۔انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل جل کر خطے میں ایرانی توسیع پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پْرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں موجودہ پالیسیوں پر خوش ہیں۔انھوں نے امریکی اخبار سے انٹرویو میں مشرق وسطیٰ سے متعلق مختلف موضوعات بالخصوص شام ، یمن اور عراق کی صورت حال اور ان ممالک میں ایران کی مداخلت کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔انھوں نے خبردار کیا کہ ایران کی مداخلت سے مختلف فریقوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔شہزادہ خالد نے کہاکہ فرقہ واریت سے ہمیشہ دہشت گردی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔سنیوں اور شیعوں سے عراق کے یکساں شہری کے طور پر سلوک کیا جانا چاہیے جبکہ ایران یہ چاہتا ہے کہ عراق اس کی پیروی کرے مگر ہم عراق کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…