ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی وزارت دفاع کے مطابق ریل گاڑی میں خفیہ طور پر لگائے جانے والے ’ میزائل لانچ سسٹم‘ کی تیاری پر کام جاری ہےجبکہ روس ایسے جوہری میزائیل بھی تیار کر رہا ہے جو برطانیہ اور فرانس جیسے ممالک کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق’برگوزین ریل روڈ کومبیٹ میزائیل کمپلیکس‘ نامی اس نظام کے تحت ایک ریل گاڑی سے بیک وقت چھ جوہری میزائیل داغے جا سکیں گے۔ یہ ریل گاڑی بظاہر عام ریل گاڑی جیسی دکھے گی۔ لہذا، اسے پہچاننا بہت مشکل ہوگا۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریل گاڑی ایک دن میں 1500 کلو میٹر تک سفر کر سکتی ہے۔ اس ریل گاڑی سے داغے جانے والے جوہری میزائیل دنیا بھر میں کسی بھی مقام کو ہدف بنا سکیں گے۔روس نے یہ بھی اعلان کیا کہ روس میں”Satan-2” نامی جوہری میزائیل کی تیاری بھی شروع ہو چکی ہے اور یہ جلد جانچ کے مراحل سے گزرے گا۔اس میزائیل کے ذریعے بیک وقت 10 جوہری میزائیل داغے جا سکیں گے جو کسی بھی سائز کے ملک کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ اس میزائیل کی حتمی رفتار 7.24 کلومیٹر فی سیکنڈ ہوگی۔ جبکہ اس میں 100 ٹن تک جوہری مواد استعمال کیا جائے گا۔ یہ میزائل 6213 میل تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ روس کے نائب وزیر اعظم دی میتری روگوزین نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ روس جوہری میزائلوں کے مجوزہ نظاموں کی تیاری شروع کرنے والا ہے۔