سعودی حکومت کا شاندار اقدام مکہ سے مدینہ کے درمیان فاصلہ کتنی دیر میں طے ہوگا؟

31  جولائی  2017

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ سے مدینہ سفر کی مسافت جلد از جلد طے کرنے کے لیے تیز ترین ٹرین کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی ریلوے آرگنائزیشن نے ٹرین کی آزمائش کا کامیاب تجربہ منگل کے روز کیا، یہ ٹرین مکہ، مدینہ اور جدہ کے درمیان

چلائی جائے گی۔نئی ٹرین سروس کے بعد دونوں شہروں کے درمیان کا سفر 90 منٹ یعنی دیڑھ گھنٹے میں طے کیا جاسکے گا کیونکہ ٹرین کی اسپیڈ 330 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ مکہ سے مدینہ کے درمیان سفر میں اس وقت تقریباً 4 گھنٹے کی مسافت لگتی ہے مگر اس نئی سروس کے بعد معمر ترین عازمین جلد از جلد سفر کرسکیں گے۔تیز ترین ٹرین مکہ ، مدینہ کے درمیان طے ہونے والی مسافت کو مختصر کرے گی اور یہ جدہ کے نئے ائیرپورٹ شاہ عبداللہ اکنامک سٹی تک جائے گی۔ سعودی حکام کے مطابق ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز آئندہ برس 2018 میں کیا جائے گا اور اس سروس سے سالانہ 6 کروڑ افراد استفادہ حاصل کرسکیں گے۔پراجیکٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ’’اس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہم اس منصوبے کا افتتاح کردیں گے، سعودی حکومت کی جانب سے اس ٹرین سروس کے آغاز کا اعلان جلد متوقع ہے کیونکہ ہمارا منصوبہ اختتامی مراحل میں ہے‘‘۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…