بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

مسلمانوں پر حملے ، بھارتی فوجی بھی مودی سرکار کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ، حیران کن اقدام

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی: سابق بھارتی فوجیوں نے بھارت میں مسلمانوں اور دلتوں پر پونے والے وحیشانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمڈ فورس کےریٹائرڈ فوجیوں نے وزیر اعظم مودی کو کھلا خط لکھا ہے

جس میںانہوں نے ملک میں مسلمانوں اور دلتوں پر ہونے والےحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سابق بھارتی فوجیوں نے مودی کے نام لکھے گئےخط میں کہا کہ وہ اس وحشیانہ حملوں اور بربریت کے خلاف ’ناٹ ان مائی نیم‘ مہم کے ساتھ کھڑے ہیں۔نریندر مودی کےنام خط میں فوجیوں نے کہا ہے کہ ہم لوگ میڈیا، سول سوسائٹی گروپ، یونیورسٹی، صحافی اور دانشوروں کے اظہار رائے کی آزادی پر حملےاور ان کے خلاف روز افزوں تشدد پر حکومت کی خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے نام خط میں مسلح افواج یعنی ملٹری، بحریہ اور فضائیہ کے 114 ریٹائرڈ فوجیوں کے دستخط ہیں۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھارتی مشرقی ریاست آسام میں گائے چوری کےالزام میں مقامی لوگوں نے دو مسلمان نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔واضح رہے کہ 16 اکتوبر2015 کو بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ نےانتہاپسندی کا زہراگلتے ہوئے مسلمانوں کو دھمکی دی تھی کہ اگروہ ہندوستان میں رہنا چاہتے ہیں تو گائے کا گوشت کھانا چھوڑ دیں ۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…