ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

منی سکرٹ ویڈیوسکینڈل، تبدیلی آگئی،سعودی پولیس کے گرفتارخاتون کے ساتھ سلوک نے دنیا کو حیران کردیا

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی پولیس نے اس نوجوان خاتون کو بنا کسی الزام کے چھوڑ دیا ہے جو ایک ویڈیو میں منی سکرٹ پہنے دیکھی گئی تھیں۔اس خاتون کی نامناسب لباس میں ویڈیو سامنے آنے کے بعد تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا جس کے بعد ملک میں گرما گرم بحث شروع ہو گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت اطلاعات نے ایک بیان میں کہاکہ استغاثہ نے اب یہ کیس بند کر دیا ہے۔اس خاتون کو تفتیش کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

انھوں نے تفتیش کے دوران تسلیم کیا کہ وہ اس مقام کے گرد بنا اپنے سر کو ڈھانپے اور منی سکرٹ پہنے گھوم رہی تھیں۔خلود نامی یہ خاتون ایک ماڈل ہیں اور انھیں تاریخی قلعے اشیقر کے گرد چکر لگاتے ہوئے ایک مختصر سی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر ’عبایہ‘ کے ساتھ ساتھ حجاب پہننا لازم ہے۔اس ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھڑ گئی۔ بعض کا کہنا تھا کہ اس خاتون کو مسلمانوں کے ملک میں موجود کپڑوں کے سخت قانون کو توڑنے پر گرفتار کیا جائے۔وزارت اطلاعات کے مطابق اس خاتون کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اس ویڈیو کو اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔بعض سعودیوں نے اس خاتون کے دفاع میں آواز اٹھاتے ہوئے ان کی ’بہادری‘ کی تعریف کی تھی۔یاد رہے کہ اختتام ہفتہ پر یہ ویڈیو ابتدائی طور پر سنیپ چیٹ پر شائع کی گئی تھی، جس میں خلود کو نجد صوبے کے اشیقر قلعے میں ایک خالی گلی میں گھومتے ہوئے دیکھایا گیا تھا۔نجد صوبہ سعودے عرب کے قدامت پسند سوچ رکھنے والے علاقوں میں سے ایک ہے۔یہ ویڈیو جلد ہی ٹوئٹر پر بہت سے سعودیوں میں پھیل گئی جہاں اس حوالے سے آرا منقسم دکھائی دے رہی ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ خلود کو سزا ملنی چاہیے جبکہ دیگر کے خیال میں انھیں وہ پہننے کی اجازت ہونی چاہیے جو وہ پہننا چاہتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…